ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حیدرآباد کو دہشت گردوں کا محفوظ علاقہ بتانے پر اپنے وزیر کو امت شاہ نے لگائی پھٹکار

حیدرآباد کو دہشت گردوں کا محفوظ علاقہ بتانے پر اپنے وزیر کو امت شاہ نے لگائی پھٹکار

Sun, 02 Jun 2019 11:04:00    S.O. News Service

نئی دہلی، 2/جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مودی حکومت کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے، وزراء نے اپنی اپنی وزارتوں کے چارج سنبھالنا شروع کر دیا ہے۔انہیں میں سے ایک وزیرمملکت برائے داخلہ بنے جی کشن ریڈی نے بھی ہفتہ کو اپنا عہدہ سنبھالا۔عہدہ سنبھالنے کے بعد بات کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ حیدرآباد دہشت گردوں کے لئے محفوظ علاقہ بن گیا ہے۔جب بھی این آئی اے کے چھاپے پڑتے ہیں تو اس کا تعلق حیدرآباد سے نکلتا ہے اور اس کے لئے تلنگانہ حکومت کچھ نہیں کر رہی ہے۔وزیرمملکت برائے امور داخلہ کشن ریڈی کے اس بیان کے بعد ان کے محکمہ میں سینئر وزیر امت شاہ نے انہیں پھٹکار لگائی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے جونیئر وزیر کو ایسے بیانات سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔ریڈی کے اس بیان کی حیدرآباد سے ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بھی تنقید کی ہے۔ریڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ این آرسی نہ صرف آسام بلکہ پورے ملک میں نافذ ہونا چاہئے،صرف ہندوستان ہی ایسا ملک ہے جو دراندازوں کو ملک میں رہنے کی اجازت دیتا ہے،یہ درانداز ہندوستانیوں کے حقوق سے ٹکرا رہے ہیں۔اس کے علاوہ ریڈی نے کہا کہ حیدرآباد دہشت گردوں کے لئے ’سیف زون‘ بن گیا ہے۔جب بھی این آئی اے چھاپہ پڑتا ہے تو اس کا تعلق حیدرآباد سے نکلتا ہے اور اس کے لئے تلنگانہ حکومت کچھ نہیں کر رہی ہے۔
 


Share: